کے پی کے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کا ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، چار خوارج ہلاک

یوتھ ویژن : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا گیا اس دوران ٹی ٹی پی کا خودکش حملہ آور اسامہ مارا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

مارے گئے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دوسری جانب ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان شہید ہوئے۔

کلاچی کے علاقے میں آئی ای ڈی دھماکے میں حوالدار شاہد اقبال شہید ہو گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes