پی ایس او نے قومی ایئرلائن کی بڑی مشکل آسان کردی
یوتھ ویژن : قومی ایئرلائن پی آئی اے اور سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم کے درمیان ادائیگیوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں میں ایندھن بھرنے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔
پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 20 اضافی پروازوں کے لیے ایندھن کی درخواست کی ہے، جو پیر کی سہ پہر 3 بجے ڈیلیور کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اگلا اضافی ایندھن 15:00 بجے کے بعد فراہم کیا جائے گا۔ ادائیگیوں کے تنازع کے باعث آج پی آئی اے کی سروسز ایک دن کے لیے معطل کر دی گئیں۔
پی آئی اے نے معاہدے کے سات دنوں کے اندر پی ایس او کو 75 ملین روپے ادا کیے، جبکہ پی آئی اے اور پی ایس یومیہ کم از کم 10 ملین روپے ادا کرنے پر رضامند ہوئے۔
Load/Hide Comments