خوشخبری سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد کم کردی گئی
یوتھ ویژن : ( ثاقب غوری سے ) بلوچستان کی عبوری کابینہ نے سرکاری شعبے میں ملازمت کے لیے عمر کی شرط 43 سال سے کم کر دی ہے۔
ذرائع مطابق بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ میں نگراں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ نے اجلاس کے دوران سرکاری ملازمت کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 43 سے کم کر کے 35 سال کرنے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ نے اجلاس کے دوران کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو سروسز پر سیلز ٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ نگران کابینہ نے تحصیل لانڈھی، ضلع نصیر آباد میں نیا تھانہ کھولنے کا اختیار دے دیا ہے۔
ڈالر کے کمزور ہونے کے باوجود ، اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس پار کر گیا
کابینہ نے اجلاس کے دوران موجودہ شرح پر ٹیکس کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس نظرثانی کے حوالے سے ایجنڈے پر ایک نکتہ پیش کیا تھا۔
مزید برآں، اجلاس میں نگران کابینہ نے غزہ کے مسلمانوں کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی۔ کابینہ نے اقوام متحدہ اور باقی دنیا سے توجہ دینے کی درخواست کی۔