اومی کرون انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او
جینوا۔ (یاسرملک سے ):عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ڈیلٹا سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی ماہرین کے مطابق اومیکرون انفیکشنز ہر ڈیڑھ سے 3 دن میں دگنا ہو جاتی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک تقریبا 90ممالک میں اس وائرس کی مختلف حالتیں پائی جا چکی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک میں ویکسین کی شرح کافی زیادہ ہے، وہاں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments