حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔
اسلام آباد: (یوتھ ویژن نیوز سے ) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نگراں حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 53 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 237 روپے 28 پیسے ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اب 212 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments