نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی آذربائیجان میں دوسری نیشنل اربن فورم میں شرکت

آذربائیجان: (ثاقب غوری سے ) نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی آذربائیجان میں ہونے والی دوسری نیشنل اربن فورم میں شرکت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، رابطے، توانائی، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے عزم کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور اس کے عوام آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پہلا نیشنل اربن فورم آذربائیجان کے شہر آغدام میں منعقد ہوا تھا جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور اب وہاں بھی بڑی تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ اس سال دوسرا فورم زنگیلان شہر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کی اب مکمل طور پر آذربائیجان کے علاقے کاراباخ کے ساتھ تعمیر نو کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوے نگراں وزیر منصوبہ بندی نے آذربائیجان کی حکومت کو ایک کامیاب دوسرے فورم کے انعقاد پر سراہا جو تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا موضوع ہے کہ “لچکدار شہر معاشی ترقی کی محرک قوت کے طور پر اور عدم مساوات کا مقابلہ کرنا۔
نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی آذربائیجان کی شہری منصوبہ بندی اور فن تعمیر کی سٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین انار گلییف سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔سمیع سعید پاکستان کے سیلاب 2022 کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے لچکدار، بحالی، بحالی اور تعمیر نو کے فریم ورک (4RF) پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلڈ 2022 سے بری طرح متاثر ہوا جبکہ 33 ملین افراد برئ طرح متاثر ہوئے جبکہ انکا کہنا تھا یہ فریم ورک ایک لچکدار انفراسٹرکچر بنانے میں مدد کرے گا۔
اس موقع پر نگراں وزیر منصوبہ بندی نے کرغزستان اور کمبوڈیا کے ہم منصبوں سے بھی بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر منصوبہ بندی نے اسمارٹ ولیج اور اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء سے بات چیت کی۔ وزیر کو اس شہر میں نگورنو کاراباخ تنازعہ کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔