اومیکرون یورپ میں بجلی کی رفتار سے پھیل رہا ہے ، فرانسیسی وزیر اعظم

پیرس۔ (یاسر ملک سے ):فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون قسم یورپ میں بجلی کی رفتار سے پھیل رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کی جانب سے برطانیہ سے داخل ہونے والوں پر سخت سفری پابندیاں عائد کرنے سے چند گھنٹے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جین کاسٹیکس نے کہا کہ اومیکرون وائرس یورپ میں بجلی کی رفتار سے پھیل رہا ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ سال کے آغاز تک فرانس میں پھیل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال ویکسی نیشن سے کترانے والوں سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کرے گی، یہ بات قابل قبول نہیں کہ چند ملین فرانسیسی باشندوں کے ویکسی نیشن سے انکار سے پورے ملک کو خطرے میں ڈال دیا جائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں