نصیر احمد فائق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے نئے ناظم الامور مقرر
جنیوا۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو عالمی ادارے میں افغان مشن کا نیا ناظم الامور مقرر کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا ناظم الامور مقرر کر دیا ہے
،وہ افغان مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کی جگہ سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ سبکدوش ہونے والے افغان مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کو سابق افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ جون میں تعینات کیا تھا۔
Load/Hide Comments