اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان، کرغزستان اور اومان کے وفود ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (عمران قذافی سے ):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان، کرغزستان اور اومان کے وفود ہفتہ کو یہاں اسلام آباد پہنچ گئے۔
او آئی سی کا افغانستان میں انسانی صورتحال پرخصوصی اجلاس آج (اتوار کو )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ویانا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے قازقستان اور کرغزستان کے نائب وزرائے خارجہ نوری شیف شکرت اور ایبک آرٹیک بائیف اور اومان کے سیکرٹری خارجہ الشیخ خلیفہ بن علی الحارثی کا استقبال کیا ۔
Load/Hide Comments