آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی

یوتھ ویژن نیوز : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ہفتہ کو یہاں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا دورہ کیا۔ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا آرٹس کونسل پہنچنے پر استقبال کیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کی فن وثقافت کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے، ملک میں فنون اور ثقافت کے فروغ کے لئے آرٹس کونسل اور احمد شاہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے آرٹس کونسل کی عمارت میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔
Load/Hide Comments