پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم

یوتھ ویژن نیوز : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے کوپ۔28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پر عملدرآمد کا منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی جانب سےکوپ۔28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے 100 ارب ڈالر کی فراہمی اور ترقی پذیر ممالک کیلئے نصف مالیاتی وسائل مختص کرنے، موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے فنڈز کی فراہمی اور فنڈز کے انتظامات کو فعال بنانے اور گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کیلئے کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے اہداف کے حوالے سےکئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا منتظر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش فوڈ فیول اور فنانس چیلنجز، کوویڈ ، تنازعات اور ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا امریکہ کے تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب
گزشتہ موسم گرما کے شدید سیلاب نے ہمارے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈبو دیا، 1700 افراد ہلاک اور 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، اہم انفراسٹرکچر تباہ اور پاکستان کی معیشت کو 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ جنوری میں جنیوا کانفرنس میں بحالی اور تعمیر نو کے منصوبےکے تحت 10.5 ارب ڈالر سے زائد کے وعدوں کو سراہتا ہے ، فورآرایف منصوبے پر عملدرآمد اور فنڈز کے بروقت اجراء کو یقینی بنانے کیلئے مخصوص منصوبے پیش کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے ترقیاتی شراکت دار بحالی کے منصوبے کیلئے 13 ارب ڈالر کے اجراء کو یقینی بنائیں گے۔