ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
یوتھ ویژن نیوز : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، 15ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.7 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر تک 13 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 5.64 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 7.69 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.11 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.49 ارب ڈالر رہے۔
Load/Hide Comments