پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او کی ملاقات

نگراں وزیر اعظم انوار الحق سے ریو ٹنٹو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او جیکب سٹوشولم نے ملاقات کی جو کان کنی اور معدنیات میں عالمی رہنما ہیں۔ وزیر اعظم نے ریو ٹنٹو گروپ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر غور کرے جس میں ملک کے 6 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے وسیع غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر سے استفادہ کیا جا سکتا ہے جس میں سونے، تانبے اور نایاب زمینی دھاتوں کے خاطر خواہ ذخائر شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کارکردگی میں اضافہ، کاروباری لاگت میں کمی، ریگولیٹری بہتری، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور اعلیٰ سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے مضبوط معاشی وژن کا خاکہ پیش کیا۔

وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی اہمیت کو اجاگر کیا جو ایک ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، طریقہ کار کو آسان بناتا ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے ایف ڈی آئی کی ترجیح کے طور پر کان کنی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا جس میں پاکستان کے وافر قدرتی وسائل بشمول تانبا، سونا، سیسہ، زنک اور نایاب زمینی معدنیات سےاستفادہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت پاکستان کا مقصد ریو ٹنٹو جیسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔وزیراعظم نے ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او اور ان کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے دعوت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com