چوہدری تنویرسرور کولاہور آرٹس کونسل(الحمراء) اور”عینک والا جن” حسیب پاشا کی جانب سے”سرٹیفکیٹ آفر آنر” کا ایوارڈ

لاہور(نبیلہ اکبر) گزشتہ روز بچوں کا ڈرامہ”جن اور جادوگر "ہر اتوار کو الحمراء ہال تھری میں پیش کیا جاتا ہے ۔اس ڈرامے کو معروف اداکار حسیب پاشا المعروف حامون جادوگر پیش کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام اور خاندانی نظام کے خلاف جنگ جاری ہے,صدر رئیسی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب
گذشتہ اتوار کو پیش کیا جانے والا ڈرامہ کے چیف گیسٹ معروف کالم نگار ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور تھے ۔ڈاکٹر تنویر سرور کو ڈرامہ کے آخر میں "سرٹیفکیٹ آف آنر” کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور نے الحمراء اور حسیب پاشا کا شکریہ ادا کیا ۔
ڈاکٹر تنویر نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین یہ ڈرامہ اپنے بچوں کو ضرور دکھائیں کیونکہ اس ڈرامہ میں تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں کو نصیحت، تربیت اور ان کے کردار کو بہتر بنانے کا درس بھی دیا جاتا ہے بہت سی ایسی باتیں جو ہم بچوں سے نہیں کرتے اس ڈرامہ کے ذریعے ان تک پہنچ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں وکیل کی دائر رٹ پٹیشن پرنگران وزیراعظم کوعدالت نےطلب کرلیا
آخر میں انہوں نے حسیب پاشا کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ بچوں کے لئے تئیس سال سے ڈرامہ پیش کرنے والے حسیب پاشا کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔