نوازشریف، اسحاق ڈار،شاہد خاقان عباسی،آصف زرداری سیمت دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

یوتھ ویژن نیوز : نیب میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال ہوگئے ، راجہ پرویز اشرف ، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار کیخلاف بھی کرپشن کیسز اوپن ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں وکیل کی دائر رٹ پٹیشن پرنگران وزیراعظم کوعدالت نےطلب کرلیا
زرایع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال ہوگئے ہیں، آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا ہے۔
مراد علی شاہ اور شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار کیخلاف بھی کرپشن کیسز اوپن ہوگئے ہیں، اسی طر ح دسابق وزیر اعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس بھی کھل گیا ہے۔
نیب نے کیسز کی بحالی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے، نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت کو کل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیلاب زدگان کیلئے جمع فنڈز میں سے کرپشن کرنے کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکٹھے کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مَیل چیمپینز آف چینج نے صنفی مساوات اور طاقت کے محرکات کے حوالے سے جراتمندانا فیصلہ اپنایا
نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری کرنے کی منظوری کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے کیس کو انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی۔ سینئر صحافی کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 450 سے زائد پارلیمنٹرینز، ریٹائرڈ حاضرسروس افسران، بزنس مین نیب کے ریڈار پرآگئے، سول ملٹری انٹیلیجنس ایجنسیز سے انتہائی تجربہ اہلکار نیب میں تعینات کئے جارہے ہیں، نیب قانون میں تبدیلی کے بعد 486 ریفرنسز رک گئے تھے، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی انکوائریاں شروع کردی جائیں گی۔