بیٹری کی قیمتوں میں کمی نےالیکٹرک کاروں میں نئی روح پھونک دی
بیٹری کی قیمتوں میں کمی نےالیکٹرک کاروں میں نئی روح پھونک دی،اگست میں بیٹریوں کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کم ہوئی، توانائی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کار الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی کو سپر چارج کرنے کے لیے ’ٹپنگ پوائنٹ‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز سے لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک ہر چیز کو بجلی فراہم کرنے والے لیتھیم آئن بیٹری سیلز کی قیمت گذشتہ ماہ 100 ڈالر فی کلو واٹ سے بھی نیچے گر گئی، جو مارچ 2022 کے مقابلے میں 33 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 8.7 فیصد کمی ہے۔
اعداد و شمار مرتب کرنے والی انرجی اینالٹکس فرم بینچ مارک منرل انٹیلی جنس نے لکھا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے بیٹری پیک کی قیمتیں 100 ڈالر فی کلو واٹ تک آنا چاہیے تاکہ ایندھن جلانے والی گاڑیوں کی قیمتوں کے برابر پہنچ سکیں
Load/Hide Comments