پاکستان پہنچتے ہی شہبازشریف کی واپسی لندن روانگی
یوتھ ویژن نیوز :مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی ہوتے ہی روانگی کی تیاری شروع ہوگئی سابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کیلئے ایک اہم پیغام لیکر ایک مرتبہ پھر لندن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام اور خاندانی نظام کے خلاف جنگ جاری ہے,صدر رئیسی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب
واضع رہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف منگل کے روز پاکستان پہنچے ،شہبازشریف کا جمعرات کو لندن واپسی کا پروگرام ہے۔مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں نواز کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور دیگر امورپراہم مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی سیاسی جماعت کے حق یا مخالفت میں کوئی نکتہ نظر نہیں اپنائیں گے,مرتضی سولنگی
ذرائع نے بتایاکہ جمعے کو لندن میں مسلم لیگ کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔نوازشریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔