اسلام اور خاندانی نظام کے خلاف جنگ جاری ہے,صدر رئیسی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب
یوتھ ویژن نیوز: اسلام اور خاندانی نظام کے خلاف جنگ جاری ہے،دنیا کو امریکہ کے ماتحت کرنے کا منصوبہ شکست کھاچکا ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب۔
صدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ مغربی نظام دنیا کی مشکلات اور مسائل کا حل پیش نہیں کرپارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل اسمبلی کااجلاس،انوارالحق کاکڑ کی افتتاحی سیشن میں شرکت
قدیمی لیبرل نظام سے صرف سرمایہ دار اور سودگر فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اب دنیا کو امریکہ کے ماتحت کرنے کا منصوبہ شکست کھاچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں خطاب کیا۔
Load/Hide Comments