کسی سیاسی جماعت کے حق یا مخالفت میں کوئی نکتہ نظر نہیں اپنائیں گے,مرتضی سولنگی
یوتھ ویژن نیوز : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے حق یامخالفت میں کوئی نکتہ نظر نہیں اپنائیں گے،
ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، نگران حکومت کے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی بدولت روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں، پاکستان کے جمہوری نظام میں پارلیمان کی حیثیت سب سے مقدم ہے، ہم آئینی و قانونی نگران حکومت ہیں، ہم عدلیہ کی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔علامہ مبشر حسن
پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کی موجودہ قیادت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ماضی بہت شاندار ہے، ان سے بہت سی توقعات ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے حوالے سے رائے رکھنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، سیاسی جماعتوں کی آراءمیں فریق بننا نگران حکومت کا کام نہیں، ہم کسی جماعت کے حق یامخالفت میں کوئی نکتہ نظر نہیں اپنائیں گے، ہمیں تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے، تمام جماعتوں سے اچھے تعلقات سے ہی صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات ممکن ہو سکیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد کرنا ہے، الیکشن کمیشن کو جہاں بھی ہماری مدد کی ضرورت ہوگی، ہم فراہم کریں گے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نگران حکومت نے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات اٹھائے، انہی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات سے سرمایہ کاری آئے گی تو معیشت مستحکم ہوگی اور عوام کو ریلیف بھی دیا جا سکے گا۔
یہ بھی پرھیں: روزنامہ ڈان نے نگران وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو کی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کی،مرتضیٰ سولنگی
انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جس حالت میں ہمیں ملک ملا ہے، اس سے بہتر حالت میں دے کر جائیں۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کا اعتماد بحال اور ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی طرف لے جانا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں