اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو خطاب کریں گے
یوتھ ویژن نیوز : اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے مقررین کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جنرل ڈیبیٹ منگل 19 ستمبر کو صبح نو بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مَیل چیمپینز آف چینج نے صنفی مساوات اور طاقت کے محرکات کے حوالے سے جراتمندانا فیصلہ اپنایا
دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر بروز جمعہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔
Load/Hide Comments