روس کی یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی چار سو نوے یوکرینی فوجی ہلاک، روسی وزارت دفاع کا دعوی
یو تھ ویژن نیوز : روس کی وزارت دفاع دعوی کیا ہے کہ روس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فوجی کارروائیوں میں یوکرینی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے جس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے، ولادیمیر پوتین
روس کی وزارت دفاع اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف محاذوں پر روس نے فوجی کارروائیوں میں یوکرین کے چار سو نوے فوجی مارے گئے ہیں۔ روس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دونتسک کے جنوبی سیکٹر میں یوکرینی فوج کے روس کے خلاف چھے حملوں اور زاپوریژیا کے علاقے میں ایک حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
روس اور یوکرین کی جنگ اپنے تمام تر سیاسی، فوجی، اقتصادی، سماجی حتی ثقافتی اثرات و نتائج کے ساتھ انیسویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور مغربی ممالک کے ساتھ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو بھاری تعداد میں ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان نے مشرقی لیبیا میں تباہی مچادی
یورپی اور مغربی ممالک کے ساتھ بلخوص امریکہ روس پر دباؤ ڈال کر اور یوکرین کو مختلف قسم کے ہلکے اور بھاری ہتھار فراہم کر کے جنگ یوکرین کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔
روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ یوکرین مغرب اور روس کے درمیان ایک پراکسی وار ہے