پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔علامہ مبشر حسن
کراچی (علی رضا غوری سے) پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کاپولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا ۔علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس مادروطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔ مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کا نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں۔ ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضرور ی ہے۔ ۔اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی مولانا نشان حیدر ساجدی،آصف صفوی،زین عبا س علامہ مبشر حسن،کلب جواد عباس رضا سمیت دیگر زمہ داران موجود تھے