روزنامہ ڈان نے نگران وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو کی خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کی،مرتضیٰ سولنگی
یوتھ ویژن نیوز : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ روزنامہ ڈان نے نگران وزیراعظم کی میڈیا کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی گفتگو کے حوالے سے خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعے کے مقدمات میں عمران خان کی نامزدگی،دوہزار صفحات پر مشتمل چالان تیار
میڈیا کو تنقید کا حق حاصل ہے لیکن جو بات ہم نے کہی نہیں اسے ہم سے منسوب کرنا درست نہیں، ایسے رویوں کا صحافت اور آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔ ہفتہ کو اپنے ویڈیو بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ روزنامہ ڈان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پالیسیوں میں تسلسل اور مستقل مزاجی اسی وقت ممکن ہے جب یک جماعتی نظام ہو اور اس تاثر کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔
اس خبر کی اشاعت کے بعد بہت سے صحافیوں نے اس پر غیر ضروری تبصرے کئے، روزنامہ ڈان کی اس خبر سے میڈیا کے کچھ حصوں میں ملک میں مارشل لاءلگانے کا جھوٹا تاثر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے
انہوں نے کہا کہ کچھ صحافیوں نے وہ نتائج اخذ کرلئے جو وزیراعظم کا پیغام تھا نہ عندیہ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈان اخبار نے غلط خبر شائع کی، ڈان اخبار نے ایسا پہلی مرتبہ نہیں کیا، اس نے چند روز قبل بھی ایک غلط خبر شائع کی تھی جو عالمی میڈیا میں ہماری بدنامی کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقر اخبار کی طرف سے بار بار غلط خبریں شائع ہونا افسوسناک امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تنقید کا حق حاصل ہے لیکن جو بات ہم نے کہی نہیں، اس کو ہم سے منسوب کرنا درست نہیں، ایسے رویوں کا صحافت اور آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر فیض احمد فیض کے شعر کا حوالہ دیا کہ ”وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا….وہ بات ان کو بہت ناگوار گذری ہے