9 مئی واقعے کے مقدمات میں عمران خان کی نامزدگی،دوہزار صفحات پر مشتمل چالان تیار
یوتھ ویژن نیوز : 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی نامزدگی، دو ہزار صفحات پر مشتمل چالان ترجیح قرار
عمران خان کو نو مئی کے مقدمات میں گناہگار قرار دیے جانے کے بعد سخت سزا دلوانے کے لیے چالانوں کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی، چالان دو دن کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے گا
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے انعقاد کیلئےمعاونت کی آئینی وقانونی اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،انوارالحق کاکڑ
سانحہ 9 مئی کے دس مقدمات میں چئیرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نو مئی کے مقدمات میں گناہگار قرار دیے جانے کے بعد سخت سزا دلوانے کے لیے چالانوں کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے۔ تمام چالانوں کی سکروٹنی پراسکیوشن کے ساتھ مل کر کی گئی۔
9 مئی کے مقدمات کے چالانوں میں موجود تمام نقائص کو دور کردیا گیا۔جے آئی ٹی حکام نے مزید بتایا کہ جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ کا دو ہزار صفحات پر مشتمل چالان ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گنہگار ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا سمیت تمام شواہد زیر غور لائے گئے۔ چالان دو دن کے اندر عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
9 مئی سے واقعے سے معتلق جے آئی ٹی نے مقدمات کی تفتیش مکمل کی تھی ، چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کو 10نامزد مقدمات میں گناہ گار قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے
عمران خان کے خلاف مقدمہ نمبر 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے،جے آئی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400 سے زائد شواہد ملے ہیں۔گرفتار ملزمان کے بیانات اور ان کی نشاندہی پر عمران خان کو گناہگار قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پراسکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا، اور چالان میں بغاوت سمیت دیگر اہم شواہد شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدرڈیرے پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلیں،مقدمہ درج
پراسکیوشن نے کیس میں عوام کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق ویڈیوز بھی چالان کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی،جبکہ پراسکیوشن نے تفتیشی افسران کو اعتراضات دور کر کے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چالان عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد مقدمے کا ٹرائل شروع ہو گا۔