سابق اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

raja raiz

یوتھ ویژن نیوز : سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار،عطا اللہ تارڑ،اعظم نذیر تارڑ ودیگررہنمابھی موجود تھے۔

یہ بھی پھیں: مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدرڈیرے پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلیں،مقدمہ درج

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، راجہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہ نوازشریف کی واپسی اورالیکشن کے موضوع پر بھی بات چیت ہوگی ۔آئندہ آنے والے چنددنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ میں نےانتخابات کیلئے 15 فروری کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں الیکشن ہو نگے
سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، جوفیصلہ ہوگا بتاکر جاؤں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes