ربیع الاوال کا چاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الاوّل 18ستمبر کو ہوگی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
یوتھ ویژن نیوز : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 18 ستمبر 2023بروز سوموار کو ہوگی ، جبکہ 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقید ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کی۔ چاند دیکھنے کیلئے اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران پنجاب حکومت کا لاہور میں طلبہ کو میٹرو، اورنج ٹرین میں مفت سفر کرنے کا تحفہ
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں موصول نہیں ہوئی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 بروز سوموار کو ہوگی۔ جبکہ 12 ربیع الاوّل 29 ستمبر کو ہوگی۔