پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
یوتھ ویژن نیوز : پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ،نوٹفیکشن جاری کے بعد اطلاق شروع حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
نگران وفاقی حکومت نے مہنگائی سے پرشیان عوام پر ایک اور منگائی کا بم گرادیا، رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح ک 29۔27 فیصد پر پہنچ گئی
نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ 26روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے34پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 26 روپے 2 پیسے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاریے کرتے ہوئے نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا ہے