نگران پنجاب حکومت کا لاہور میں طلبہ کو میٹرو، اورنج ٹرین میں مفت سفر کرنے کا تحفہ
یوتھ ویژن نیوز : نگران پنجاب حکومت کا لاہور میں طلبہ کو میٹرو، اورنج ٹرین میں مفت سفر کرنے کا تحفہ
نگران حکومت نے لاہور کے طلبہ کیلئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اونج لائن کے انار کلی اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران لاہور کے طالب علموں میں مفت سفری کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدرڈیرے پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلیں،مقدمہ درج
نگراں پنجاب حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم میں ملبوس اسٹوڈنٹ اور کارڈ ہولڈر طالب علم میٹرو بس اور اوریج ٹرین میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ مہنگا پیٹرول عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کیلئے سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے یہ بھی کہا کہ طالب علموں کو میٹروں بس اور اورینج ٹرین میں مفت سفری سہولت اسکول کے اوقات میں میسر ہوگی، آگے مستقبل میں معذور افراد کو بھی مفت سفری سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی۔