ایشیا کپ: سنسنی خیر میچ،سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
یوتھ ویژن نیوز : سنسنی خیر میچ،سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کا 252 رنز کا ہدف سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو بھی جیت کیلئے 252 رنز کا ہی ہدف دیا گیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے پر دونوں اننگز کو پہلے 45، 45 اوورز بعد میں پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ رُکنے پر 42، 42 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments