مستونگ میں دھماکا، حافظ حمد اللہ سمیت متعدد افراد زخمی
یوتھ ویژن نیوز : مستونگ میں جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مستونگ کے علاقے چوتھو پر دھماکا ہوا۔حافظ حمد اللہ ساتھیوں کے ہمراہ منگوچر جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں” گراں فروشوں اور ذخیرہ انددوزوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں
دھماکے میں حافظ حمد اللہ کا ساتھی اور گن مین بھی زخمی ہے۔ حافظ حمد اللہ کو کوئٹہ کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔حافظ حمد اللہ اور ان کے ساتھی کو کوئٹہ ریفر کیا گیا۔ ۔پولیس اور رسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ کوئٹہ سے بھی ریسکیو ٹیم مستونگ روانہ کر دی گئی ہے۔