آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

تحریک انصاف اوراسٹیبلشمنٹ میں مفاہمت کاآغازہوگیا ہے،محمد علی درانی انکشاف

یوتھ ویژن نیوز : سابق وزیر محمد علی درانی نےتصدیق کی ہے کہ صدر مملکت سے میری اور پھر آرمی چیف سے ملاقات کے بعد حالات میں بہتری آئی ،پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں مفاہمت پر بات چیت کا آغاز ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن نے شادی پرایل ای ڈی لہنگا پہن کرحیران کر دیا،ویڈیو وائرل ہوگئی

محمد علی درانی کانجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھاکہ آئندہ چند دنوں میں اِن ہی کی طرف سے معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے کام ہوگا اور جمعہ کو پہلے سی، بی، ایمز کا اعلان کرونگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سب سے زیادہ اچھے طریقے سے جانتا ہوں اور اُنکو پتا ہے وہ کیا کرینگے۔

محمد علی درانی نے دعویٰ کیا کہ میں صدر سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت سے مل چکا ہوں اور سب مفاہمت پر رضامند ہیں۔اگر مجھے اُمید نہ ہوتی تو میں کبھی نہ نکلتا اور صدر کا وہی مثبت موقف تھا جو شہباز شریف کا تھا جب وہ جیل میں تھا۔جب چاند چڑھے گا تو سب دیکھ لیں گے اور میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو عمران خان آؤٹ نہیں ہونگے اور میں آج بھی میاں صاحب کو یہی کہہ رہا ہوں کہ گیند مارنے کا نقصان اُنکو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ولادیمیرپوتین اورکیم جونگ اون کی روس میں ملاقات

سابق وزیر محمد علی درانی کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں کچھ کردار لڑائی کروانا چاہتے تھے لیکن وہ اب چھوڑ گئے ہیں اور جو پھڈا اب پی ڈی ایم ڈلوانا چاہتی ہے میں اُنکو کہوں گا کہ پیڑ نہ گنیں صرف آم کھائیں۔

یاد رہے شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات درست اور مفاہمت کروانے میں بھی محمد علی درانی کا ہاتھ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com