چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے140 ایڈیشنل سیشن ججز تبدیل کر دیے
یوتھ ویثن نیوز : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جس پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرچ وارنٹ کےبغیرگھرمیں داخل ہونے پرایس ایچ او کو3سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق تبادلوں کے احکامات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جاری کیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کو پنڈی گھیب سے بھلوال، ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرکی دوران آپریشن غفلت،خاتون کے پیٹ میں قینچی بھول گئے، رپورٹ میں انکشاف
سید علی عباس کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کیا گیا ہے، ندیم انور چوہدری کو ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس ایویلیوایشن ڈی ڈی جے تعینات کیا گیا ہے