ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا
یوتھ ویژن نیوز : ڈالر اسمگلرز اور سٹے بازوں کے خلاف مثبت نتائج ، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں 300 کو کراس کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرچ وارنٹ کےبغیرگھرمیں داخل ہونے پرایس ایچ او کو3سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
واضع رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی تاہم کاروبای دن کے اختتام پر ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے سستا ہو کر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 1روپے مہنگاہو کر 301روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے پٹرول مزید 15 روپےلیٹرمہنگا ہونےکا امکان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ82پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار590پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 297کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔133کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 122 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,732 جبکہ کم ترین سطح 45,500 رہی۔