پشاور دھماکے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید،10 افراد زخمی

یوتھ ویژن نیوز : پشاور دھماکے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید،10 افراد زخمی
زخمیوں میں 7 اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں،5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس
ورسک روڈ پر گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید ،جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7 سکیورٹی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں،زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نےمہنگائی کی پروا کیے بنا عوام پرایک اور ٹیکس لگا دیا
سی سی پی او اشفاق انور نے کہا کہ باروی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ دھماکہ آئی ای تھی تھا،خود کش نہیں۔واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دھماکے بعد 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،بارودی مواد پہلے سے نصب تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی کی گاڑی مچینی سے کینٹ جا رہی تھی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا،دھماکہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود اور پرائم ہسپتال کے قریب ہوا۔ دھماکے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے پٹرول مزید 15 روپےلیٹرمہنگا ہونےکا امکان
پولیس نے کہا کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب مختلف سیاسی شخصیات نے پشاوردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ پاکستان نے پہلے بھی ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کرتا رہے گا۔