چترال، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 7 دہشتگرد جہنم واصل
یوتھ ویژن نیوز : چترال، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 7 دہشتگرد جہنم واصل
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے، آئی ایس پی آر
یہ بھی پڑھیں: استور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا
چترال میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ، 7 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل چترال کی وادی کیلاش میں بھی دہشت گردوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی جوان شہید ہو گئے تھے، جبکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی بڑی تعداد بھی جہنم واصل کر دی تھی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشتگردوں نے دو فوجی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، بڑے بڑے نام گرفتار،130 مقدمے درج
دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور فوجی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے تھےھ۔ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں کون کون ملوث ہے؟ حساس ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ چترال کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے کہنا تھا کہ توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ آئی ایس پی آر نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔