حکومت نےمہنگائی کی پروا کیے بنا عوام پرایک اور ٹیکس لگا دیا

یوتھ ویژن نیوز :حکومت نےمہنگائی کی پروا کیے بنا عوام پرایک اور ٹیکس لگا دیا، محکمہ بلدیات نے”دیہات چمکیں گے”منصوبہ شروع کر دیا۔
زرایع کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2 ہزار 468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا۔ منصوبے سے 4 ارب اڑھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوں گے۔ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس سٹیشنز سے ایک ، ایک ہزار ٹیکس لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈالرز کی آمد کی رفتار مزید سست، ترسیلات اورایکسپورٹ میں کمی کا انکشاف
جبکہ رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ماہانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 7 ہزار 404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لئے گئے، "دیہات چمکیں گے” منصوبے پر سالانہ 5 ارب 18 لاکھ سے زائد خرچ ہوں گے۔
Load/Hide Comments