مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پارکردی ہیں، مشعال ملک

یوتھ ویژن نیوز : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں تاہم وہ تحریک آزادی کے شعلوں کو بجھانے میں بری طرح ناکام ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی کا الیکشن 90روز کےاندرکرانے کا مطالبہ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ان خیالات کا اظہار جموںوکشمیر سیلف ڈٹرمینیشن مومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجات حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں آج اسلام آبادمیں ان سے ملاقات کی۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون مسلسل بڑھتا جا رہا ہے جسکی وجہ سے یہ پورا خطہ مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غیر ذمہ دارانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے ا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشمیریوںکا جینا دو بھر کر رکھا ہے جبکہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شہ مل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو تیسری دنیا کی دو ایٹمی طاقتوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے ان کے شوہر محمد یاسین ملک سمیت بیشتر حریت رہنماؤں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے پر غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سمگلنگ کی روک تھام کیلئےآپریشن شروع کردیا گیا ہے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
راجہ نجابت حسین نے مشعال حسین ملک کو وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے تارکین وطن کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پوری دنیا کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔
راجہ نجابت حسین نے کہا کہ انکی تنظیم برطانیہ، یورپ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں کانفرنسز، سیمینار وغیرہ منعقد کر کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلف ڈٹرمینیشن موئومنٹ انٹرنیشنل محمد یاسین ملک اور دیگر اسیر حریت قائدین کی رہائی کے لئے بھی اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ ملاقات میں یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عبدالقادر،سبین حسین ملک اور کنول حیات بھی موجود تھے۔