آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

پاکستان پیپلزپارٹی کا الیکشن 90روز کےاندرکرانے کا مطالبہ

یوتھ ویژن نیوز : پیپلزپارٹی کا الیکشن 90روز کےاندرکرانے کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکا مطالبہ ہے کہ الیکشن 90روز کے اندر کرائےجائیں،پیپلزپارٹی کا سیاسی مخالف کوئی نہیں، مہنگائی اور غربت سے مقابلہ ہے۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہید بھٹو کے دور سے پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈامہم چلتی آرہی ہے، اس وقت قوم کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا مسلہ ہے،بلاول بھٹو نے کہا آصف زرداری آج تک کا سب سے زیادہ جیل کاٹنے والا سیاسی قیدی ہے، اس وقت کچھ سیاستدان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ "گھبرانا نہیں” ، سابق صدر آصف علی زرداری نے ساڑھے 11سال جیل میں گزارے ہیں ،جیل میں آپ کی سیاستدان بننے کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمگلنگ کی روک تھام کیلئےآپریشن شروع کردیا گیا ہے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم نے کارکردگی سے پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا،ان کا کہناتھا کہ عوام اگر پی ٹی آئی کو چنیں تو ہمیں قبول کرنا پڑے گا، عوام اگر پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دے تو سب قبول کریں،عوام اگر نوازشریف چنتے ہیں تو ہم سب کو قبول کرنا چاہئے،عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیئے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی 14مئی کو الیکشن کیلئے تیار تھی،کٹھ پتلیاں بنانے،والوں کو پیغام دینا چاہتاہوں، پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا چھوڑ دیں،الیکشن میں تاخیر کا سوال الیکشن سے بھاگنے والوں سے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بحران کے باعث ملک بھر میں دکانیں،کاروباری سرگرمیاں مغرب کےوقت بندکرنے کی تجویز

پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں اپنی کارکردگی کو ثابت کیا،الیکشن کمیشن نے 4سال کی کارکردگی سے اپنی ساکھ کو عوام کے سامنے ثابت کردیا،عوام نے جب بھی موقع دیا ہم نے عوام اور غریبوں کی خدمت کی ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ مسائل سے نکالا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com