دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،انوار الحق کاکڑ

یوتھ ویژن نیوز: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارےپختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کےخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، بڑے بڑے نام گرفتار،130 مقدمے درج
۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ افسوس ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کےخاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے
Load/Hide Comments