آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

چہلم امام حسیؑن کے مجالس اور جلوس اختتام پزیر ہوگئے

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان اور ہندوستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ چہلم امام حسیؑن کا انعقاد
نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپؑ کے 72 اصحاب باوفا کا چہلم پاکستان اور ہندوستان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستان اورہندوستان سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور اور اسی طرح دہلی، ممبئی، لکھنو اورحیدرآباد سمیت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر جلوسہائے عزا برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور مجالس غم برپا ہورہی ہیں۔ عزادار شبیہ تابوت و علم اور تبرکات کی زیارت کر رہے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں ماتمی انجمنیں منظم انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے کربلا والوں کی یاد منا رہی ہیں۔

چہلم سید الشہدا کے جلوسوں کے دوران روح پرور اور معنوی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں اور جلوسہائے عزا میں شریک عزاداروں نے کربلا والوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے راستے پر گامزن رہنے کا عزم کیا- پاکستان اور ہندوستان میں نکالے گئے جلوسہائے عزا کے راستوں میں سبیل اور نذر و نیازکا بھرپور اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں چہلم سید الشہدا کل منایا گیا تھا۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا سلسلہ کل رات سے شروع ہوا، اس دوران خطبا اور ذاکرین نے میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب و انصار کی لازوال قربانی کے فلسفے اور مقصد پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زوردیا کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے عالم انسانیت کو باطل قوتوں، ظلم و جبر و تشدد اور ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور طاغوتی طاقتوں کے سامنے نہ جھکنے کا جو پیغام دیا تھا وہ آج پوری دنیا کی قوموں کے لئے مشعل راہ بنا ہوا ہے اور جہاں جہاں بھی حریت و آزادی اور انصاف و سچائی کی تحریکیں جاری ہیں وہ امام عالی مقام کے آفاقی اور جاویدانی پیغام کا ہی نتیجہ ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com