ڈالر کو قابو کرنے کیلئے حکومت کی نئی اصلاحات متعارف
یوتھ ویژن نیوز : ڈالر کی قیمت کو قابو میں رکھنے کیلئےاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیز کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کروادیں۔
تفصیلات کےمطابق زرمبادلہ کرنے والے صف اول کے بینکوں کو عوامی ایکسچینج کمپنی بنانے کی اجازت دے دی گئی،پہلے سے موجود ایکسچینج کمپنیز کی برانچوں کو یکجا کرکے دائرے کار کو محدود کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر،پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ کا امکان
ایکسچینج کمپنیز کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم حد 50 کروڑ روپے مقرر کردی گئی،اس سے قبل سرمایہ کاری کیلئے 20 کروڑ کی حد مقرر تھی۔ جبکہ بی اور سی کیٹگری کمپنیوں کو قوائد و ضوابط کے تحت تین ماہ میں مکمل ایکسچینج کمپنی میں شامل ہونے کی ہدایت کی جائے گی، شامل نہ ہونے کی صورت میں لائسنس منسوخ کردیاجائےگا۔
Load/Hide Comments