پاکستان کا افغان عوام کے لیئے تحائف

tor kham 696x398 1

پشاور ۔ (عمران قذافی سے ):ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغان عوام کے لئے جمعہ کو ادویات کے 8 ٹرک افغان حکام کے حوالے کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے مذکورہ ادویات کے ٹرک افغان عہدیدارحافظ فیض محمد اور پاک افغان رابطہ کار ملا نزیر کے حوالے کئے۔ اس موقع پر افغانستان کےحکام نے افغان عوام کے لئے اس مشکل گھڑی میں 8ٹرک ادویات حوالے کرنے پر پاک افغان کوآپریشن فورم اور پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاک افغان کوآپریشن اور پاک ایڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے افغان عوام کے لئےاشیاء خورد نوش ،کمبل اور دیگر امدادی سامان کے 7ٹر ک افغان حکام کے حوالے کئے گئے تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں