پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی مہلت، اہم اعلان سامنے آگیا ملائیشین وزیراعظم کی پاکستان آمد نئی دوستی کا آغاز ایران میں موجود فرانسیسی شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی: جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ ثاقب نثار کی خفیہ آڈیو آج بھی میرے پاس ہے نواز شریف کا بڑا انکشاف پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلندیاں چھونے لگی حکومت کا بڑا فیصلہ : پی آئی اے کی نجکاری کی نئی حتمی تاریخ کا اعلان اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج معروف اداکار رجنی کانت چنئی اسپتال میں دل کے آپریشن کے لیے داخل پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے اثرات سے نکلنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ہدایت

6 ستمبر 1965 کوپاک فوج نے ارض وطن کی سرحدوں کی دفاع کی عظیم داستان رقم کی، گورنرپنجاب

یوتھ ویژن نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آرمی جنرل عاصم منیر کی پاکستان کے تاجروں سے اہم ملاقات، کیا کیا باتیں ہوئی سامنے،آگئیں
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ آج کا دن شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے لہو سے ارض وطن کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ 1965کی جنگ میں جب مکاردشمن نے رات کی تاریکی میں ارض وطن پر قبضہ کرنا چاہا تو پاک فوج کے جوان ،افسر اور عوام ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور ارض وطن کی سرحدوں کی دفاع کی ایسی عظیم داستان رقم کی جس پر پوری قوم کو ان پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہماری بہادر افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی جس سے واضح ہوا کہ جنگیں ایمان اور حوصلے کی طاقت سے جیتی جاتی ہیں۔

تعداد اور وسائل میں دشمن بڑا تھا لیکن حوصلہ ہماری قوم اور فوج کا بڑا تھا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ6 ستمبر 1965 کو قوم کے جوان بوڑھے سب فوج کے پیچھے کھڑے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ قوم میں تفریق پیدا کرے اور قومی وحدت کو پارا پارا کر سکے لیکن ایسے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے،مشعال ملک
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا میں تمام اقوام اپنے شہدا کی عزت اور تکریم کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تنازعات اپنی جگہ، پوری دنیا میں اصول ہے کہ کچھ ریڈ لائنز کو عبور نہیں کرنے دیا جاتا ۔ انہوں نے کہا جو وطن کی خاطر اپنی جان دے دے اس سے بڑھ کر کوئی قوم کا محسن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ یہ قومی المیہ ہے کہ کچھ لوگوں میں اتنی نفرت بھری گئی کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اکیڈمیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ نوجوان نسل کو گمراہی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پاک فوج کے احسان مند ہیں جن کے جوان اور افسران ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)علما مشائخ ونگ کے صدر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری، ریکٹر گیریژن یونیورسٹی, میجر جنرل شہزاد سکندر(ر)، بریگیڈیئر لیاقت علی طور(غازی)،ڈاکٹر راغب نعیمی اور 1965 کی جنگ کے غازیان اور شہدا کے ورثا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com