چیف آرمی جنرل عاصم منیر کی پاکستان کے تاجروں سے اہم ملاقات، کیا کیا باتیں ہوئی سامنے،آگئیں
آرمی چیف نے کہا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ندیم ملک
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ فوج کرپٹ مافیا کے پیچھے جائے گی، ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا کہ ایرانی تیل سمگل ہو کر کراچی بک رہا ہے، ندیم ملک
انہوں نے کور کمانڈر کراچی کو حکم دیا کہ اس پر کارروائی کریں اور ایک لیٹر بھی ایرانی تیل اب نہیں بکنا چاہیے، ندیم ملک
سمگلنگ کو زیرو کریں، ندیم ملک
آرمی چیف نے تاجروں کو بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ ہمیں آپ سے ایک ارب ڈالر نہیں 25 ارب ڈالر چاہئیں، ندیم ملک
انہوں نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ زراعت اور مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ندیم ملک
شراکت داری صوبائی حکومتوں کے ساتھ کریں، زمین صوبائی حکومت کی ہوگی، منافع سے آپ بھی حصہ لیں اور صوبائی حکومتیں بھی، دونوں کے لئے win win situation ہوگی، ندیم ملک
25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گارنٹی جی ایچ کیو کی ہوگی، ندیم ملک
جو چیزیں طے ہوں گی ان کی خلاف ورزی نہیں ہوگی، ندیم ملک
ان معاہدوں پر نیب، ایف بی آر یا کوئی سرکاری ادارہ نہیں آئے گا اور تنگ نہیں کرے گا، ندیم ملک
آرمی چیف نے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے بعد یو اے ای گئے، ندیم ملک
25 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پلان ایم بی زیڈ کے ساتھ بھی ڈسکس کیا، ندیم ملک
آرمی چیف پرامید ہیں کہ نہ صرف سعودی عرب، یو اے ای بلکہ چائنہ، قطر اور کویت سے بھی بھاری سرمایہ کاری کرے گا، ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا کہ اس ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی،
ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں جو بھاری سرمایہ کاری آرہی ہے اس سے ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی، ندیم ملک
کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو قتل کررہا ہے، ہمارے پاس سانس لینے کی بھی گنجائش نہیں، ندیم ملک
ہم نے آئی ایم ایف کے اس پروگرام کے بعد اس چنگل سے ایسے نکلنا ہے کہ بار بار کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں، ہم نے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہے، ندیم ملک
آرمی چیف نے کراچی کے تاجروں کو کہا آپ کراچی کے کرپٹ سسٹم کی بات کررہے ہیں؟
ہم اس سسٹم کے پیچھے جائیں گے اور اس کا خاتمہ کریں گے، ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر کرپٹ عناصر ہیں، ندیم ملک
جو پاکستان سے زیادہ اپنے مفادات کے لیے کام کررہے ہیں، ندیم ملک
آرمی چیف نے اسد قیصر، پرویز خٹک، محمود خان، عمران اسماعیل کا نام لیا کہ یہ کل کیا تھے اور آج کیا ہیں؟ ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا کہ ہم ثبوتوں کے ساتھ بڑا تگڑا ہاتھ ڈالیں گے،
ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا کہ تمام غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو واپس بھیجا جائے گا، ندیم ملک
آرمی چیف نے کہا میں سوشل میڈیا پر ٹاسک فورس بنا رہا ہوں، شیخ عرفان
جتنے بھی keypad warriors ہیں ان کو ہم کنٹرول کریں گے، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
موجودہ مایوس کن معاشی حالات میں آرمی چیف سے ملاقات خوشگوار ہوا کا جھونکا تھا، زبیر موتی والا
آرمی چیف کو محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان میں بیوروکریسی کے بہت مسائل ہیں، زبیر موتی والا
آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے مخلص نہیں، زبیر موتی والا
میں نے آرمی چیف سے کہا کہ اس طرح کے interactive سیشن مزید بھی ہونے چاہئیں، کاشف انور
میں نے آرمی چیف سے برملا کہا کہ ہمیں الیکشن نہیں چاہئیں جب تک سیاسی جماعتوں کے ساتھ آپ میثاق معیشت سائن نہیں کرتے، کاشف انور، صدر لاہور چیمبر آف کامرس
آرمی چیف کی ملاقات میں، کراچی میں کرپشن اور قبضہ مافیا پر بات ہوئی، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
اور لاہور میں گڈ گورننس کی بات ہوئی کہ بیوروکریسی کو کیسے کنٹرول کرنا ہے، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
کیونکہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ہم پاکستانی بیوروکریسی کی وجہ سے سرمایہ کاری سے پیچھے ہٹے، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی تینوں سیاسی جماعتیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک جیسی ہیں، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
ان میں کوئی فرق نہیں، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
اگر کوئی کہتا ہے کہ ان میں فرق ہے تو وہ غلط کہتا ہے، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
آرمی چیف کلیئر تھے کہ ہم کرپشن کو ختم نہ بھی کر سکے تو بالکل کم ضرور کر دیں گے، زبیر موتی والا
مجھے لگتا ہے کہ محمد بن سلمان 9 ستمبر کو چار پانچ گھنٹے کے لئے پاکستان آ رہے ہیں، زبیر موتی والا
آرمی چیف کے حکم پر کل کور کمانڈر کراچی نے اجلاس بلا لیا ہے، کورکمانڈر لاہور بھی اجلاس بلائیں گے، تاجر رہنما
آرمی چیف نے 8،10 سیاستدانوں کا نام لیا کہ وہ موٹر سائیکل پر تھے اور اب کہاں پہنچ گئے ہیں، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
آرمی چیف کی گفتگو سے لگا کہ ان سب پر ہاتھ ڈالا جائے گا، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
پچھلے ڈیڑھ دو سال سے جو غیر یقینی کی صورتحال تھی، اس میں کل آرمی چیف کی ملاقات باد صبا کا ٹھنڈا جھونکا تھی، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
محمد بن سلمان نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ اپنے ملک کی بیوروکریسی کو نکیل ڈالیں، یہ سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کرتے ہیں، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
جنرل صاحب نے بتایا کہ ہم نے جو ایس آئی ایف سی بنائی ہے، اس کو کوئی محکمہ چھیڑ نہیں سکے گا، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
کوئی بیوروکریٹ تنگ نہیں کرے گا،
اور نہ ہی اس کو کسی عدالت سے اس کو کوئی مسئلہ ہوگا، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
آرمی چیف نے کہا کہ ہم کرپشن کو روکیں گے، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
موجودہ آرمی چیف کی باڈی لینگویج، پچھلے آرمی چیفس سے مختلف تھی، زبیر موتی والا
آرمی چیف مکمل ہوم ورک کرکے ہمارے پاس آئے تھے، زبیر موتی والا
آرمی چیف نے اپنے برابر بیٹھے کور کمانڈر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ اب ایک لیٹر بھی ایرانی تیل کراچی نہیں آنا چاہیے، زبیر موتی والا
جب ہم نے لا اینڈ آرڈر کی بات کی تو آرمی چیف نے ڈی جی رینجرز کو حکم دیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف جاو، کرپشن کا خاتمہ کرو، زبیر موتی والا
میں آپ کو کھلا آرڈر دے رہا ہوں،
اس طرح کی باتیں اور آرڈرز پہلے کبھی نہیں ہوئے، زبیر موتی والا
آرمی چیف نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، شیخ عرفان صدر ایف پی سی سی آئی
آرمی چیف نے کہا کہ میں نے محمد بن سلمان سے کہہ دیا ہے کہ آپ سے لیے گئے 25 ارب ڈالر میں سے 10 ارب ڈالر واپس نہیں کروں گا وہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رکھوں گا، عرفان اقبال شیخ صدر ایف پی سی سی آئی
آرمی چیف نے دو ٹوک کہا کہ نقصان کرنے والے اداروں کو فوری طور پر پرائیوٹائز کرنے جارہے ہیں، زبیر موتی والا