پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

کریانہ مالکان کی لاٹری نکل پڑی، سبسڈی کے ساتھ کمیشن بھی ملے گا

کریانہ مالکان کی لاٹری نکل پڑی، سبسڈی کے ساتھ کمیشن بھی ملے گا

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )نے کریانہ ریٹیلرز کے لئے 8فیصد احساس راشن کمیشن کی منظوری دے دی ہے،احساس راشن رعایت ڈیزائن کے تحت کریانہ ریٹیلرز کے لئے 8فیصد خصوصی کمیشن عالمی طریقہ کارکے عین مطابق ہے۔

جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ یہ خصوصی پیشکش کریانہ ریٹیلرز کی راشن رعایت پروگرام کے ذریعے سبسڈی کی تقسیم میں حکومت کی مدد کرنے میں حوصلہ افزائی کرے گی۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے مطابق کریانہ ریٹیلرز کو بااختیار بناتے ہوئے احساس راشن کمیشن انہیں نقد پر مبنی لین دین سے الیکٹرانک لین دین کی طرف منتقل کرنے، اپنے بینک اکاؤنٹس کھولنے، انٹرنیٹ سے چلنے والے آلات نصب کرنے اور پروسیسنگ پر خرچ ہونے والے اضافی وقت کی تلافی کرنے کے قابل بنائے گا۔

سرکاری بیان کے مطابق کریانہ ریٹیلرز بھی ہر سہ ماہی ہونے والے لکی ڈرا سےکاریں، موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور دیگر مختلف انعامات جیت کرفائدہ اٹھائیں گے اور یہ ان کی کارکردگی سے منسلک ہوگا۔ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) احساس راشن رعایت پروگرام کے لیے حکومت کا عملدرآمدی شراکت دار ہے۔فی الحال احساس راشن پورٹل

(https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/)

ملک بھر میں تمام پیمانے کے کریانہ ریٹیلرز کو رجسٹر کرنے کے لئے کھلا ہے۔ کریانہ ریٹیلرزکے لیے بینک اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہے۔ جن کے بینک اکاؤنٹس نہیں ہیں انہیں NBP کی قریبی شاخوں میں اپنے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

خاندان 8171 کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔رجسٹریشن کے بعد، کریانہ اسٹورز کی موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔ کریانہ اسٹورز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام چیکس سے گزریں گے جن میں نادرا کی طرف سے CNIC کی تصدیق، PMD/PTA کی طرف سے سم کی ملکیت کی تصدیق، تمام بینکنگ چیکس (AMI, KYC)اور بائیو میٹرک تصدیق شامل ہے۔ تصدیق کے عمل کوپاس کرنے کے بعد، کریانہ ریٹیلرز کو انکے سیل فونز میں موبائل پوائنٹ آف سیل (mPOS) ایپ کے ذریعے اہل خاندانوں کو سبسڈی تقسیم کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

احساس راشن رعایت پروگرام کو معاشرے کے غریب ترین طبقات کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پروگرام کو پنجاب، کے پی، اے جے کے اور جی بی کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر فنڈ فراہم کرتی ہیں۔ احساس راشن میں گندم کا آٹا، دالیں، کھانا پکانے کا تیل اور گھی شامل ہے۔

120 ارب روپے کا پروگرام احساس راشن سے چلنے والے کریانہ اسٹورز کے نیٹ ورک کے ذریعے 20 ملین خاندانوں کو فائدہ پہنچائےگا۔ ہر اہل خاندان کو 1,000 روپے ماہانہ کی سبسڈی دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com