مالی میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں امن فوجی دستوں کے 28 اہلکار ہلاک ، 165 زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

UNO

بماکو۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مالی میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں امن فوجی دستوں کے 28 اہلکار ہلاک اور 165 زخمی ہوئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن کے سربراہ الغاسم ونے نے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ رواں سال مالی میں دہشت گرد حملوں میں50 فیصد واقعات ایسے تھے جن میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور رواں سال کے آخر میں مالی مشن کو نشانہ بنانے والے ان واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی میں اقوام متحدہ کے مشن نےرواں سال شہریوں کے تحفظ کے لیے13 ہزارگشت اور 100 آپریشن کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مالی کے علاقہ بنڈیاگرا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا لاجسٹک قافلہ نصب دیسی ساختہ مواد سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7امن اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے تھے 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں