اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ سی ڈی اے انوائرنمنٹ نے اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجادیا ھے
اسلام آباد( ثاقب ابراہیم غوری سے )اسلام آباد میں جہاں گندگی اور مٹی کے ڈھیر لگے ہوۓ تھے وہاں اب خوشبودار پھول ابھر رہے ہیں جن کی خوشبو سے اسلام آباد مہک اٹھا ھے. جس میں اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے سرفہرست ھے. کشمیر ہائی وے پر سرسبز گھاس اور پھول دار پودوں کے ساتھ ساتھ مختلف رنگوں کی لائٹنگ بھی لگائی جاچکی ھے. دن کو سرسبز گھاس اور پھول دار پودے باہر کے علاقوں سے اسلام آباد آنے والوں کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں اور رات کے وقت مختلف رنگوں کی لائٹنگ اپنی مثال آپ ھے
. دوسری طرف اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ سے لے کر جی الیون تک ہر طرف سرسبز گھاس اور پھول دار پودے لگانے کے ساتھ ساتھ روڈ کنارے اور گرین بیلٹوں پر پبلک کے بیٹھنے کیلیے خوبصورت بناوٹ کے بینچ بھی لگادیے گے ہیں. جی الیون اور جی ٹین کے رہائشی افراد نے کہاکہ ہم ڈائریکٹر انوائرنمنٹ اختر رسول کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کے اخکامات کی پیروی کرتے ہوۓ دن رات محنت لگن کے ساتھ اپنے ایریا کی انوائرنمنٹ کی ساری ٹیموں کو سختی سے ہدایت کیں کہ کوئی جگہ ایسی نا رہے جہاں سرسبز گھاس اور پھول دار پودے نا لگے ہوں. جی ایٹ فور میں واقع واپڈا کالونی سے ایک آفیسر جن کا نام ملک اخلاق ھے انہوں نے میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوۓ کہاکہ جی ایٹ کے ارد گرد جنگلی گھاس کے انبار لگے ہوۓ تھے انہوں نے کہاکہ مجھے واپڈا کالونی میں بیس سال ہوگئے ہیں جتنا کام ان تین چار مہینوں میں ہوا ھے اتنا بیس سال میں نہیں ہوا. ڈائریکٹر انوائرنمنٹ اختر رسول کو ہر جگہ انوائرنمنٹ کی ٹیموں کے ساتھ دیکھا ھے. اختر رسول اپنے ایریا میں انوائرنمنٹ ٹیموں کی خود نگرانی کرتے ہیں اور ہر ٹائم میدان میں ہوتے ہیں جس کا سارا کریڈٹ چیئرمین سی ڈی اے کو جاتا ھے. کیوں کے چیئرمین سی ڈی اے کا کام اخکامات جاری کرنا ہوتا ھے اس کے بعد ڈائریکٹرز صاحبان کا کام بنتا ھے کے چیئرمین کے حکم کی مکمل پیروی کریں. دوسری طرف سی ڈی اے کا شعبہ سینیٹیشن اور شعبہ واٹر سپلائی انتہائی غفلت کا شکار ہوچکا ھے جو بہت جلد انوائرنمنٹ کی اچھی محنت اور کارکردگی پر پانی پھیر دے گا. اس کی وجہ یہ ھے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ سمیت ہر سیکٹر میں روڈ کنارے اور گلیوں میں گندے پانی کے گٹر ابھر رہے ہیں اور پینے کے پانی کیلیے بچھائی گئی پائپ لائن جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی وجہ سے جی ایٹ مرکز. سریا چوک اور مختلف سیکٹرز میں روڈز پر سیلاب کا منظر پیش ہوتا رہتا ھے. جن پر خصوصی توجہ کی ضرورت ھے.اگر ابھرے ہوۓ گٹروں اور گھروں میں سپلائی ہونے والے پانی کی لائنوں پر بھی توجہ دے دی جاۓ تو اسلام آباد کی سڑکیں. سیکٹرز بھی صاف ستھرے رہیں گے اور انوائرنمنٹ کی طرف سے اسلام آباد میں لگایا گیا سرسبز گھاس اور پھول دار پودے بھی قائم رہیں گے چیئرمین سی ڈی اے کو چاہیے کے سینیٹیشن اور واٹر سپلائی کے ڈائریکٹرز بھی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ اختر رسول جیسے لگائے جائیں جو اسلام آباد کو اپنا ذاتی گھر سمجھ کر اس پر توجہ دیں. اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ٹو شاد مارکیٹ میں سی ڈی اے کی طرف سے بنائے گے واش روم جن پر کبوتر بازوں نے قبضہ کررکھا تھا جب یہ بات چیئرمین سی ڈی اے کے نوٹس میں لائی گئی تو اس کے دوسرے دن واش رومز کی صفائی ستھرائی کرکے نئے واش بیسن نسب کردیے گئے اور شاد مارکیٹس کے دکانداروں کو بول دیا گیا کہ کل تک پانی کا کنیکشن لگاکر پبلک کیلیے اوپن کردیے جائیں گے. اس کے بعد اب دو ہفتے ہونے والے ہیں واش رومز کو تالا لگا ہوا ھے اور نا ہی پانی کا کنیکشن کیا گیا. شاد مارکیٹ کے دوکانداروں نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوۓ کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے اس پر ضرور نوٹس لیں اور ذمہ داران سے پوچھیں کے سی ڈی اے کی طرف سے پبلک کیلیے بنائے گئے واش رومز ابھی تک کیوں اوپن نہیں کیے جا رہے.