آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

نگران حکومت آئین کی مکمل پاسداری کرے گی،کردار سے ثابت کرنا ہے کہ ہمارا کوئی فیورٹ نہیں،مرتضی سولنگی

نگران حکومت آئین کی مکمل پاسداری کرے گی، اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیں گے، ہمیں اپنے کردار سے ثابت کرنا ہے کہ ہمارا کوئی فیورٹ نہیں،

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئین کی مکمل پاسداری کرے گی،

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا پلان مسترد کردیا

ہمارے پاس لا محدود اختیارات نہیں، اپنے اختیار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیں گے، اپنے کردار سے ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، تمام جماعتوں کو مساوی مواقع دینا اور اس کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، اگر کسی سیاسی جماعت کو لگتا ہے کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت کے پاس جائے۔

پیر کو نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرویز الٰہی کو ایک ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کے پاس اختیار تھا کہ ان کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاستدان کسی مقدمے میں گرفتار ہو وہ سیاسی قیدی نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق اور اظہار رائے کی آزادی ہر ایک کو حاصل ہے، پرامن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کی گنجائش آئین میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان پر مبینہ قاتلانہ حملہ

انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے دست و بازو ہیں، آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات کے انعقاد کی جو تاریخ الیکشن کمیشن دے گا اس پر انتخابات کو یقینی بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مساوی سلوک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وضاحت ضروری ہوتی ہے، کراچی اقتصادی حب ہے، تاجر برادری سے ملاقاتوں کی شروعات وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com