اکستان میں او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ہونا خوش آئند اور پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی مثال ہے، فرخ حبیب

habib 2 696x416 1

اسلام آباد۔(یاسر ملک سے ):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم ، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ہونا خوش آئند ہے، یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی مثال ہے، مردوں کے ووٹوں کے ساتھ ساتھ ن لیگ ان کے نام پر جعلی اکائونٹس بھی بناتی ہے، ۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ ہمارا ملک او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا میزبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی اجلاس افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان میں 40سال بعد او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کا پاکستان میں ہونا ہماری اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اجلاس میں پوری دنیا کی توجہ افغانستان پر مرکوز کرانے کی کوشش کی جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں