سپریم کورٹ نے 16 ہزار ملازمین کو بحال کر دیا
اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) سپریم کورٹ نے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی کے خلاف نظرثانی اپیلیں خارج کر تے ہوئے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک کے تناسب سے دائر اپیلیں خارج کیں، جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔
گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین فلفور بحال کرنے کا حکم جبکہ گریڈ 8 سے 17 تک کے ملازمین کے حوالے یہ حکم صادر کیا گیا ہے کہ جن ملازمین نے ملازمت کے وقت ٹیسٹ نہیں دیا تھا وہ دوبارہ ٹیسٹ دیں ۔ ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں یہ اپنی ملازمت پر بحالی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جبکہ جو ملازمین کرپشن یا غیر حاضری کی بنیاد پر اپنی نوکریوں سے فارغ ہوئے تھے ان پر اس فیصلہ میں دی گئی سہولت کا اطلاق نہیں ہوگا۔